مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے

سردیوں کے دنوں میں مولی کے گرم گرم پراٹھے چٹنی کے ساتھ بہت مزیدار لگتے ہیں، جہاں مولی کے کچھ فوائد ہیں وہیں اس کے نقصانات بھی ہیں۔
۔آج ہم آپ کو مولی کے کچھ ایسے نقصان بتانے جا رہی ہے جو یقیناً اس سے قبل آپ کو معلوم نہیں ہوں گے۔ مولی اور ٹماٹر گھروں میں جب سلاد بنائی جاتی ہے تو بلاشبہ اس میں پیاز، ٹماٹر، کھیرے اور مولی شامل کی جاتی ہے۔ لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ مولی کو ٹماٹر کے ساتھ رات کے کھانے کے وقت بالکل نہ کھائیں۔ عموماً رات کا کھانا دن بھر کے لمبے وقفے کے بعد کھایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے معدے میں گیس بننا شروع ہو جاتی ہے اور اگر آپ اس کے بعد مولی کو ٹماٹر کے ساتھ کھائیں گے تو یہ آپ کے سینے میں سخت جلن کا باعث بنے گی۔ سینے میں جلن کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ معدے کی تیزابیت منہ کی جانب آتی ہے جس سے آپ کو کھٹی ڈکاریں بھی آتی ہوں گی۔
مولی اور دودھ مولی کھانے کے بعد دودھ کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ مولی اور دودھ کی تاثیر ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور چونکہ مولی 26 سے 40 فیصد تک کیمیائی مادوں سے مل کر بنی ہے، لہٰذا معدے میں جا کر یہ کسی بھی قسم کے ری ایکشن کا باعث بن سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کی جان بھی جا سکتی ہے۔ ری ایکشن میں مختلف الرجیز اور بخار شامل ہے۔ آپ کے جسم پر بدنما داغ بھی آ سکتے ہیں۔
مولی اور مچھلی مولی اور مچھلی ایک ساتھ کھانے کا کوئی بڑا نقصان تو نہیں لیکن یہ آپ کے معدے کے نظام کو ضرور متاثر کر سکتی ہے۔ چونکہ مولی اور مچھلی دونوں وہ غذائیں ہیں جو مشکل سے ہضم کی جاتی ہیں، لہٰذا کوشش کریں ان دونوں کو ایک ساتھ نہ کھایا جائے۔



