صحت

کیا آپ فالج کی خاموش علامات سے واقف ہیں؟

فالج ایسا مرض ہے جس کے باعث دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا کوئی حصہ مفلوج ہوجاتا ہے اگر مناسب علاج بروقت مل جائے تو اس کے اثرات کو کم از کم کیا جاسکتا ہے۔

آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں فالج یا اسٹروک کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس کی وجہ غیرمتوازن غذا کا استعمال، نشہ، غیرمعیاری نیند اور ماحولیاتی آلودگی شامل ہیں۔

فالج کیا ہے؟

فلج کا حملہ اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کو خون کی فراہمی کم یا اس میں خلل پیدا ہونے کے سبب دماغ غذائی اجزاء اور آکسیجن سے محروم ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں دماغی خلیات مردہ ہونے لگتے ہیں۔

فالج کی دو اقسام ہیں ان میں سے ایک بلڈ کلاٹ کی وجہ سے شریانوں کے بند ہونے جسے (اسکیمک اسٹروک) کہا جاتا ہے جبکہ دوسری قسم کا فالج خون کی شریان کے پھٹنے یا رسنے جسے (ہیموریجک اسٹروک) کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔

فالج کی علامات

کبھی کبھی فالج قدرے آہستہ اور ہلکی رفتار سے آگے برھتاہے جس کی علامات اتنی واضح نہیں ہوتی، مگر ایک ایسا فالج جو اچانک ہو تو اس کی کئی واضح علامات سامنے آتی ہیں جو درج ذیل ہیں۔

اچانک جسم کا بے حس ہوجانا جیسے بازو، چہرے یا پیروں کی کمزوری، خاص طور پر جسم کے ایک طرف یعنی آدھے حصے کی جانب۔

اچانک کنفیوژن پیدا ہوجانا، بولنے یا سمجھنے میں دشواری کا سامنا۔

ایک یا دونوں آنکھوں سے دیکھنے میں دشواری پیش آنا۔

چلنے میں اچانک پریشانی کا سامنا کرنا، توازن کا برقرار نہ رکھ سکنا اور چکرآنا ۔

سرمیں کسی وجہ کے بغیر اچانک شدید درد ہونا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button