پکوان

عید پر بنائیں اب تندوری چکن پیزا اور مہمانوں کو خوش کریں

اجزاء

سادہ آٹا دو پیالی2 سوجی آدھی پیالی3 نمک حسب ذائقہ4 خشک خمیر ایک کھانے کا چمچ5 بھنا ہوا قیمہ ایک پیالی6 ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی7 سرخ و زرد شملہ حسب پسند8 بھٹے کے دانے آدھی پیالی9 سبز و سیاہ زیتون آٹھ سے دس عدد10 بڑی ہری مرچیں دو عدد11 موزریلا چیز ایک پیالی12 چیڈر چیز آدھی پیالی13 اجوائن آدھا چائے کا چمچ14 تھائم آدھا چائے کا چمچ15 کوکنگ آئل حسب ضرورت

تیار کرنے کی ترکیب

اس پیزے کو دیسی طریقے سے بنانے کے لئے تندوری نان کے چار پیڑے لے لیں یا بڑے پیالے میں خمیر میں آدھی پیالی نیم گرم پانی،ایک چائے کا چمچ چینی،دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل اور دو کھانے کے چمچ میدہ ڈال کر پھینٹ لیں۔2ڈھک کر گرم جگہ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔3پھر سوجی اور آٹا ملا لیں اور خمیر والے مکسچر میں تھوڑا تھوڑا ڈال کر گرم پانی کی مدد سے نرم گوندھ لیں۔4موٹے کپڑے سے ڈھک کر گرم جگہ پر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔5پیزا ٹرے یا پائی پین کو چکنا کرکے اس میں گندھے ہوئے پیڑے کو رکھیں اور اسے انگلیوں کی مدد سے پھیلا کر اس طرح بڑا کر لیں کہ وہ کناروں پر بھی آ جائے۔6دونوں طرح کے چیز کو کش کرکے ملا لیں اور اس کا آدھا حصہ پیزے پر ڈال دیں،اجوائن،تھائم اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل چھڑک دیں۔7پھر اس پر ٹماٹر ساس میں بھنا ہوا قیمہ ملا کر پھیلا دیں،دوبارہ کش کیا ہوا چیز ڈال کر اس پر کوکنگ آئل چھڑکیں۔8پھر کٹی ہوئی تمام سبزیاں ڈالیں اور اوپر سے اجوائن،تھائم اور کوکنگ آئل چھڑک دیں۔9پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لئے بیک کر لیں۔10اوون سے نکال کر مزیدار گرم گرم پیزے کو انجوائے کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button