تکہ پراٹھا بنانے کی ترکیب

اجزاء
گوشت 1 کلو2 نمک حسب ذائقہ3 گرم مصالحہ پاؤڈر 3/4 چائے کا چمچہ4 چاٹ مصالحہ 1 چائے کا چمچہ5 کالی مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ6 لہسن پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ7 سویا سوس 1 کھانے کا چمچہ8 سرکہ 1 کھانے کا چمچہ9 تیل 1 کپ10 املی 15 دانے11 پراٹھے حسب ضرورت
تیار کرنے کی ترکیب
گوشت کو صاف پانی سے دھو کر کاٹ لیں۔2نمک‘کالی مرچ‘سویا سوس‘گرم مصالحہ‘چاٹ مصالحہ‘لہسن پاؤڈر‘سرکہ مکس کرکے تکوں کو لگا دیں۔تقریباً 3 گھنٹے فریج میں رکھیں۔3ایک پین میں تیل گرم کریں اور گوشت ڈال دیں۔ساتھ 1 کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گلنے کے لئے رکھ دیں۔4جب گوشت گل جائے تو آنچ تیز کرکے گوشت میں اگر پانی ہو تو خشک کر لیں اور گوشت کو 5 منٹ فرائی کر لیں۔5املی کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔کچھ دیر بعد اس کی گٹھلیاں الگ کر لیں۔6گوشت کو فرائی کرنے کے بعد چولہا بند کر دیں اور اس میں املی ڈال دیں۔7ساتھ ہی کوئلہ گرم کرکے تکوں کے درمیان میں رکھ کر 2 کھانے کے چمچے تیل ڈال کر ڈھک دیں۔تقریباً 10 منٹ بعد کوئلہ نکال دیں۔8تکوں کو پراٹھوں میں پیاز اور امچور کی چٹنی کے ساتھ رول کریں اور گرم گرم شروع کریں۔



