آج افطار میں ہوجائے چکن پنیر سینڈوچ

یہ سینڈوچ آسانی سے آپ کے فریج میں موجود اجزاء سے بنایا جاسکتا ہے۔ کیچپ یا اپنی پسندیدہ ساس کے ساتھ اس سے لطف اندوز ہوں اور انگلیاں چاٹتے رہ جائیں!
اجزاء
Oil½ cup
Onions1 cup, chopped
Ginger Garlic Paste1 tbsp
Green Chilies3 – 4, chopped
Chicken Boneless½ KG
SaltTo taste
Black PepperTo taste
Cumin Powder1 tsp
Coriander Powder1 tsp
Mozzarella Cheese1 cup
Coriander½ bunch
Bread SlicesAs required
ترکیب
ایک پین کو درمیانی آنچ پر رکھیں ،اب اس میں تیل ڈالیں۔ اس کے بعد کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور پیاز کی رنگت تبدیل ہوجانے تک بھونیں۔
اب اس میں لہسن ادرک اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈالیں اور چمچ چلائیں۔ پھر اس میں مرغی ڈال کر دو سے تین منٹ کے لیے بھونیں۔
اب اس میں نمک ، کالی مرچ ، زیرہ اور دھنیا پاؤڈر شامل کریں۔ تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں۔ اب درمیانی آنچ پر پانچ منٹ تک ڈھک کر پکائیں۔
اب چولہا بند کردیں اور اسے تقریباً تین سے چار منٹ ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑدیں۔ اب اس میں موزریلا پنیر اور کٹا ہوا دھنیا ڈال دیں تمام چیزوں کے یکجا ہونے تک مکس کریں۔ اب اس میں پانچ منٹ کے لیے ابال آنے دیں۔
اب کانٹوں کی مدد سے مرغی کے گوشت کے ریزے کرلیں اور تھوڑی دیر تک ٹھنڈا ہونے دیں۔
اب ایک ڈبل روٹی کا سلائس لیں اور اس کے اوپر چکن کا مکسچر ڈالیں، اوپر سے ایک اور ڈبل روٹی کا سلائس رکھ دیں۔ پھر دونوں سلائسز کو اچھی طرح دبائیں۔



