بٹر ملک فرائیڈ چکن

ہلکے پھلکے اسنیکس پسند کرنے والوں کے لئے خاص طور پر پیش ہے بٹر ملک اور چکن کے مزے سے بھری بٹر ملک فرائیڈ چکن باہر سے خستہ اور اندر سے نرم و ملائم کسی بھی کھانے کے ساتھ ہلکی پھلکی اشتہا انگیز سائیڈ ڈش کے طور پر پیش کرنے کے لئے بہترین۔ بنانے میں آسان اور کھانے میں لذیذ۔ مزہ ایسا کہ بس کھاتے جائیں۔
اجزاء
FOR MARINADE
بٹر ملک آدھا جگ مکس نباتات ایک چائے کا چمچ لہسن کا پائوڈرایک چائے کا چمچ ادرک کا پائوڈرایک چائے کا چمچ زیرہ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کالی مرچ ایک چائے کا چمچ نمک حسبِ ذائقہ انڈاپھینٹا ہوا ایک عددChicken Boneless½
KGFOR COATING
میدہ ایک کپ نشاستہ ایک کپ پسی ہوئی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ مکس نباتات ایک چائے کا چمچ بیکنگ پائوڈرایک چائے کا چمچ نمکحسبِ ذائقہSAUCE
مایونیزایک کپ کیچپ ایک کپ کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
تیل تلنے کے لئے حسبِ ضرورت
ترکیب
ایک بڑے پیالے میں بٹر ملک، مکس نباتات، لہسن کا پائوڈر، ادرک کا پائوڈر، زیرہ، پسی ہوئی کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔
اب اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں اور 2 گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
اب ایک الگ پیالے میں میدہ، نشاستہ، پسی ہوئی لال مرچ، مکس نباتات، بیکنگ پائوڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب میرینیٹ کئے ہوئے چکن میں ایک پھینٹا ہوا انڈا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
اب میرینیٹ کی ہوئی چکن کی بوٹیوں کو ایک ایک کرکے اس خشک آمیزے میں اچھی طرح لتھیڑ لیں۔
اب ایک کڑاھی میں تیل گرم کریں اس میں مرغی کی بوٹیاں ڈال کر زردی مائل سنہری ہونے تک تل لیں اور نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ لیں۔
ساس بنانے کے لئے ایک پیالی میں مایونیز ڈالیں، اس میں کیچپ اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور تلی ہوئی مرغی کے ساتھ پیش کریں۔



