قیمہ بھرے آلو

آلو قیمہ بہت سے دیسی لوگوں کا پسندیدہ کھانا ہے جس میں ہم نے جدت پیدا کی ہے۔ آپ اس کو نئی طرز سے بنانے کے لئے قیمے کو اُبلے ہوئے آلووں میں اچھی طرح مکس کریں اور پھر اسکے اوپر ذائقے کے حساب سے پنیر کی تہہ لگادیں۔ یہ ڈش رائتے اور کٹھی چٹنی کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ جسے کسی ڈش کے ساتھ یا مرکزی کھانے کے طور پر بھی کھایا جاسکتا ہے۔
اجزاء
قیمہ کے لئے
گائے کے گوشت کا قیمہ½ کلوتیل3 – 4 کھانے کے چمچپیاز کٹی ہوئی1 – 2زیرا1 کھانے کے چمچادرک کا پیسٹ1 چائے کا چمچلہسن کا پیسٹ1 چائے کا چمچپسا ہوا دھنیا½ چائے کا چمچپسا ہوا زیرہ½ چائے کا چمچنمکحسب ذائقہپسی ہوئی لال مرچ½ چائے کا چمچپیپریکا پاوڈر1 چائے کا چمچکٹی ہوئی لال مرچ½ چائے کا چمچٹماٹر کا پیسٹ1 کھانے کے چمچباریک کٹا یوا ٹماٹر1دہی1 کپمکھن1 کھانے کے چمچپانیحسب ضرورتگرم مسالہ1 چائے کا چمچدھنیا کٹا ہواگارنشآلو کے لیے
ابلے ہوئے آلو4 – 5دہی1 کپپیپریکا پاوڈر½ چائے کا چمچکالی مرچ پاوڈر½ چائے کا چمچلال مرچ پاوڈر½ چائے کا چمچموزریلا پنیرحسب ضرورت
ترکیب
ایک چھوٹے پتیلے میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں اور اس کے اندر پیاز اچھی طرح بھون لیں۔
اب اس میں ثابت زیرہ ڈال کر ہلائیں۔
اب اس میں گائے کا قیمہ ڈال کر اچھی طرح ہلائیں۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
اب اس میں پسا ہوا دھنیا، پسا ہوا زیرہ، نمک، لال مرچ کا پاﺅڈر، پپریکا، کٹی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا ٹماٹر اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں۔
اب اس میں دہی ملا کر پتیلا ڈھکن سے ڈھانک دیں اور پانچ منٹ تک پکنے دیں۔
اب اس میں مکھن ڈال کر ہلا لیں۔
اب اس میں پانی اور گرم مسالا ڈال کر ہلا لیں۔ اب پتیلا ڈھک کر اسے 10 منٹ تک کے لیے ہلکی آنچ پر پکا لیں۔
اب اس میں کٹا ہوا دھنیا ڈال کر ہلا لیں اور اسے سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب ایک ابلا ہوا آلو لے کر اس کو کاٹ لیں اور اندر سے سارے آلو نکال کر فلنگ کے لیے جگا بنا لیں۔
ایک پیالے میں دہی، پپریکا کا پاﺅڈر، کالی مرچ اور لال مرچ کا پاﺅڈر ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں۔
ہر ایک آلو کو آمیزے سے کوٹ کر لیں۔
اب فوائل والی بیکنگ ٹرے پر سارے آلوﺅں کو رکھ کر اس کے اندر قیمہ بھر دیں۔
اب اس کے اوپر باریک کٹی ہوئی موزریلا چیز ڈال کر دس منٹ کے لیے بیک کر لیں۔
لذیذ قیمہ بھرے آلو تیار ہیں۔



