چکن پاکٹ رول بنانے کی ترکیب

بون لیس چکن(کیوبز میں کٹی ہوئی) آدھا کلو2 نمک حسب ذائقہ3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ4 لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ5 پسی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ6 ہلدی چوتھائی چائے کا چمچ7 پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ8 چاٹ مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ9 باریک کٹی ہوئی لال شملہ مرچ آدھی پیالی10 باریک کٹا ہوادھنیہ پودینہ دو کھانے کے چمچ11 باریک چوپ کی ہوئی ہری مرچیں ایک چائے کا چمچ12 کوکنگ آئل حسب ضرورت13 ایک بال میں میدہ،نمک اور تیل ڈال کر ایک نرم ڈوتیار کریں ۔
تیار کرنے کی ترکیب
1چکن میرینیٹ کرنے کے لئے ایک پیالے میں چکن ،لیموں کا رس ،نمک،پسی لال مرچ ،ہلدی،کالی مرچ ،چاٹ مصالحہ،ادرک لہسن کا پیسٹ ،ہرادھنیہ ،پودینہ ،ہری مرچیں ،شملہ مرچیں ،ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل مکس کریں اور تقریباً آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔2پھر نان اسٹک پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل گرم کرکے میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اور تیز آنچ پر اس کا پانی خشک ہونے تک پکائیں ۔3جب چکن کا اپنا پانی بالکل خشک ہو جائے تو اس کو پین سے نکال کر ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں ۔4دو پیالی میدے میں نمک اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گوندھ لیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی پوریاں بیل لیں ۔5پھر اس میں چکن کا مکسچر ڈالیں اور روٹی کے سائیڈ میں پانی لگا کر روٹی کو پاکٹ کے شیپ میں بند کرلیں۔6کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے ان کو درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔



