بزنس

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جعمرات کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ساتھ 25 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1 ہزار 856 ڈالر ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ کے ساتھ ہی مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے جب کہ فی 10 گرام قیمت 1 ہزار 112 روپے اضافے کے بعد بالترتیب 1 لاکھ 38 ہزار 600 روپے اور 1 لاکھ 18 ہزار 827 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی 1 ہزار 570 اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1 ہزار 346 روپے پر مستحکم ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button