بزنس

ڈالر بے قابو, اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

کراچی: امریکی ڈالر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ اسٹاک ایکس چینج میں بھی مندی کا رجحان ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 87 پیسےکا مزید اضافہ ہو ا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 190.89 روپے کی تاریخی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر  1 روپے کے  اضافے کے بعد 192 عشاریہ 50 پیسے سے زائد  پر فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 188 عشاریہ 66 پیسے  پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے قرضوں کا دباؤ بھی بڑھ رہا ہے ، اس وقت  قرضوں پر 4000 ارب روپے کا دباؤ بڑھ گیا ہے ۔

 

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،  ہنڈرڈ انڈیکس میں 343 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 520 پوائنٹس پر ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button