بزنس

ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر عدم استحکام کا شکار ہےجو کسی دن مہنگا تو اچانک سستا ہونے لگتا ہے۔ 

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ ہفتے انٹر بینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر 224 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 75 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41773 پر آ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button