بزنس

ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

امریکی ڈالر کے عروج کا سلسلہ ایک بار پھر شروع جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ پستی کی جانب گامزن۔

ڈالر کی بڑھتی قدر کو بریک نا لگ سکی۔

آج کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔

 ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 224 روپے ہو گئی۔

جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا،  100 انڈیکس 130 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43034 کی سطح پر آ گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button