حافظ نعیم الرحمان کی زندگی پر ایک نظر

پاکستان کے ایسے بہت سے سیاستدان ہیں جو اپنی منفرد کامیابیوں کی وجہ سےمشہور ہیں۔آج کے مضمون میں ہم بات کریں گےحافظ نعیم کی جو7نومبر1970 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے ۔ حافظ نعیم ایک سیاسی رہنماء ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامی جمعیت طلباء کے صدر اور جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر بھی ہیں۔
انہوں نے 90 کی دہائی میں جمعیت طلباء میں شمولیت حاصل کی تھی،جبکہ پڑھائی کی بات کی جائے تو وہ انجینیئر ہیں انہوں نے این ای ڈی سے سول انجینیرنگ کی ڈگری حاصل کی اور پھر کراچی یونیورسٹی سے اسلامک ہسٹری میں ماسڑز کیا۔
حافظ نعیم کی فیملی کی توان کی اہلیہ کا نام شمائلہ ہے اور وہ ڈاکٹریٹ کے شعبےسے وابستہ ہیں۔ حافظ نعیم کے3 بیٹے اور 1 بیٹی ہےجو سب کے سب اپنےوالد کی طرح سیاست کا حصہ ہیں۔
ان کی اہلیہ اور بچوں کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم اپنے والد کی طرح نظرآتے ہیں ،غصے کے تیز نہیں اور جیسے گھر میں ہیں ویسے ہی باہررہتے ہیں۔اسلامی جمعیت طلباء کے صدر حافظ نعیم کے بچوں کی شخصیت بالکل سادہ ہے جبکہ اہلیہ شرعی پردہ کرتی ہیں۔ اِن کی سیاسی زندگی پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کی پارٹی حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کا حصہ تھی
اس کے علاوہ انہوں نے کراچی کے حق کے لیئے آواز اٹھائی اور بھارت کی جانب سے پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی پر پاکستان میں موجود بھارتی سفیر کو ہٹانے کی اپیل کی،اس کے ساتھ نوجوانوں کے مستقبل کی بہتری کے لیئے کاوشیں کیں۔ کراچی میں بنو قابل کے زیرِاہتمام ٹیسٹ میں لاکھوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔ اس کے باعث امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم ارحمان کی مقبولیت میں بےپناہ اضافہ ہوا۔یہی وجوہات ہیں جن کیے باعث حافظ نعیم پاکستان کے مشہور اور کامیاب سیاسی رہنماؤں میں سے ایک رہنما ہیں۔ ان کی زندگی سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ محنت،لگن اور ملک سے وفاداری میں ہی آپ کی کامیابی ہے



