دلچسپ و عجیب

نیلسن پینٹ نے قبرستان کی دیوار پر نامناسب سلوگن لکھ ڈالا

رنگ بنانے والی کمپنی نیلسن پینٹ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کے مشہور قبرستان کی دیوار پر قابلِ اعتراض سلوگن لکھ دیا۔

 شہریوں نےطارق روڈ قبرستان کی دیوار پر نیلسن پینٹ کے سلوگن ” یہی رنگ ہے زندگی کا  ”  پر اعتراض کرتے ہوئے کمپنی انتظامیہ سے پوچھا کہ  کیا زندگی کے رنگ  قبرستان میں نظر آتے ہیں ۔؟

مذہبی حلقے سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے نیلسن پینٹ کے سلوگن کو قبرستان کی دیوارپر  لکھنا  انتہائی بیہودہ حرکت قرار دیتے  ہوئے اسے فوری طور پر مٹانے کا مطالبہ کیا  ہے ۔

شہریوں نے نیلسن پینٹ سمیت دیگر کمپنیز سے مطالبہ کیا ہے اپنی تشہری مہم  کو اخلاقات کے دائرے میں لیکر آئیں۔قبرستان  عبرت کی جگہ ہے جبکہ آپ اسے  تفریح کا مقام بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔

عوام نے  نیلسن پینٹ کی جانب سے شہر کی دیواروں کو رنگ و روغن کرکے  صاف ستھرا کرنے کے کو اچھا عمل قرار دیا تاہم انہوں نے قبرستان کی  دیواروں پر اس طرح پر سلوگن لکھنے کو غیر مہذب طریقہ قرار دیا ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button