دلچسپ و عجیب
بندر پہلے ہی دن اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا، وجہ انتہائی دلچسپ


ٹینس رنگ میں موجود بندر کو نئی نوکری ملی تھی اور نوکری کے پہلے دن بندر کا کام تھا، ٹینس کے کھلاڑیوں کے لیے تولیہ پکڑے رکھنا۔
پہلے تو جب ٹینس کے کھلاڑی نے تولیہ بندر کے ہاتھ سے لیا، بندر نے غور سے کھلاڑی کو دیکھا اور کچھ نہ کہا۔
لیکن جیسے ہی کھلاڑی سے پسینے سے بھرا تولیہ واپس بندر کو دیا تو اگلے ہی لمحے بندر نے کچھ ایسا کیا کہ سب حیران رہ گئے۔
بندر نے پسینے سے بھرا تولیہ جو ٹینس کھلاڑی نے دیا تھا، وہ اٹھا کر پھینک دیا۔
نیلی شرٹ اور سفید شارٹس پہنے بندر کافی دلچسپ نظر آ رہا تھا، لیکن اس سے بھی بڑھ کر خاموش رہ کر بندر اپنی نوکری پوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
لیکن شاید صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور پھر دلچسپ انداز میں تولیے کو اٹھا کر پھینک دیا۔



