دلچسپ و عجیب

کتے نے بطخ کے 15 بچے گود لے لیے

برطانیہ میں جانوروں کی رحم دلی کے ایک واقعے نے لوگوں کو حیران کردیا۔

کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یاک کتا کسی بطخ کے بچوں کو پال سکتا ہے۔

جی ہاں! لیبرراڈور نسل کا ایک کتا بطخ کے 15 یتیم بچوں کو گود لے کر ان کی پرورش کر رہا ہے۔

اس کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل  ہو رہی ہے۔

کتے اپنی وفاداری اور غیر مشروط محبت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

یہ ویڈیو سوسانتا نندا نامی صارف کی جانب سے ٹویٹر پر اپلوڈ کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا اور بطخ کے بچے آرام سے ایک دوسرے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

کتے کے مالک جیریمی گولڈ اسمتھ کہتے ہیں کہ وہ پہلے بھی بطخ کے بچے لائے تھے جو بہت چھوٹے تھے اور خود اپنی دیکھ بھال نہیں کرسکتے تھے، لیکن ان کے فریڈ نامی کتے نے بطخوں کے تھوڑا بڑا ہونے تک ایک باپ کی طرح دیکھ بھال کی۔

بطخ کے بچے بھی اسے بالکل ماں یا باپ کی طرح سمجھتے اور بے خوف ہوکراس کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button