دلچسپ و عجیب

حادثے اور تباہی: پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا سختی سے منع ہے

دیکھا جائے تو آسمان بالکل کھلا ہے اور اس میں پرواز کرتے ہوئی جہازوں کہیں بھی جاسکتے ہیں، لیکن کئی مقامات ایسے ہیں جہاں ہوائی جہازوں کو گزرنے سے منع کیا جاتا ہے۔

پاکستان، چین اور بھارت کے علاقوں میں موجود تبت کے طرف پوش علاقوں سے ہوائی جہازوں کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

دراصل تبت کا علاقہ 970،000 مربع میل پر پھیلا ہوا ہے، دوسری جانب اس علاقے کی اونچائی بھی 21 ہزار فٹ کے قریب ہے۔

آسمان کو چھونے والے اس علاقے میں دیوہیکل پہاڑ موجود ہیں، دوسری جانب دھند کی وجہ سے کب کوئی جہاز ان پہاڑوں سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو جائے کسی کو نہیں پتا۔

ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ علاقے کا درجہ حرارت انتہائی کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے جہاز کے انجن میں موجود جیٹ فیول بھی جمنا شروع ہو جاتا ہے، جو کہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

چونکہ جہاز ایک ایسے علاقے سے گزر رہا ہوتا ہے جہاں کا درجہ حرارت انتہائی کم ہوتا ہے، جس سے ہوائی جہاز کو میسر گرمی بھی اثر انداز ہوتی ہے اور جہاز کے لیے کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

دوسری جانب مقامی طور پر ماننا ہے کہ یہاں موجود آسیب اور ان دیکھی طاقتیں ہوائی جہازوں پر اثر انداز ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہوائی جہازوں کا یہاں سے گزر ممکن ہی نہیں ہے۔

مقامی افراد اس حوالے خوف میں یوں بھی مبتلا ہوتے ہیں کہ پہاڑ جہازوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button