دلچسپ و عجیب
جانوروں کے ڈاکٹر کو علاج کیلئے بلا کر زبردستی شادی کروا دی گئی


بھارتی ریاست بہار میں جانوروں کے ڈاکٹر کو مویشیوں کے علاج کے بہانے بلا کر زبردستی شادی کرادی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ضلع بیگو سرائے میں پیش آیا۔ ڈاکٹر ستیم کمار کو نواحی گاؤں کے ایک شخص نے مویشیوں کے علاج کیلئے بلایا۔ گھر والوں کا شام تک ستیم کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا، اگلے دن اس کے والد کو بیٹے کی شادی کی ویڈیو موصول ہوئی جس کے بعد اس نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں پکڑوا شادی کی شکایت موصول ہوئی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ممکن ہے کہ لڑکے نے اپنی مرضی سے شادی کی ہو۔
خیال رہے کہ بھارت کی بعض ریاستوں میں آج بھی پکڑوا شادی کی رسم موجود ہے، اس رسم کے تحت لوگ کسی نوجوان کو اغوا کرکے زبردستی اس کے ساتھ اپنی لڑکی کی شادی کروادیتے ہیں۔



