بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگنے والی لڑکی کے 2 شوہر تھانے رپورٹ درج کرانے پہنچ گئے


بھارت میں بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگنے والی لڑکی کے دو شوہر ایک ساتھ رپورٹ درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔
یہ حیران کن واقعہ بھارت کے شہر ناگ پور میں پیش آیا جہاں 20 سالہ فراڈ لڑکی نےدو مردوں کے ساتھ بیاہ رچا رکھا تھا اور گزشتہ دنوں کسی تیسرے شخص کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کا تیسرے شخص کے ساتھ تعلق سوشل میڈیا کے ذریعے قائم ہوا۔
لڑکی نے اپنے پہلے شوہر کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی اور دونوں کے دو بچے بھی تھے۔
اس شادی کے چار سال بعد وہ اپنے دوسرے شوہر کی محبت میں گرفتار ہو گئی اور دونوں نے ایک مندر میں جا کر شادی رچا لی۔
پولیس کے مطابق اس دوسرے شوہر کے ساتھ اس کا تعلق فون پر آنے والی ایک مِس کال کے ذریعے قائم ہوا تھا۔
یہ مِس کال اس شخص کی طرف سے لڑکی کے فون پر آئی اور اس نے جواب میں کال کر دی جہاں سے دونوں میں بات چیت شروع ہوئی اور وہ پہلے شوہر کے گھر سے بھاگ کر اس شخص کے پاس چلی آئی اور دونوں نے شادی کر لی۔
اب جب لڑکی تیسرے شخص کے ساتھ بھاگ گئی تو دوسرے شوہر نے پہلے کے ساتھ رابطہ کیا اور دونوں نے مل کر تیسرے شخص کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور اکٹھے پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔
پولیس تاحال لڑکی اور اس کے آشنا کا سراغ نہیں لگا سکی۔



