دلچسپ و عجیب

دولہا دلہن نے شادی والے دن خود کو آگ لگا لی، ویڈیو وائرل

نئے نویلے شادی شدہ امریکی جوڑے نے لمحات کو یادگار بنانے کیلئے ایک عجیب وغریب انتخاب کیا اور فوٹو شوٹ کے لیے عروسی لباس کو آگ لگادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہا گیب جیسپ اور ایمبری بیمبر بطور مووی اسٹنٹ ڈبل کام کرتے ہیں جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

بعد ازاں جوڑے نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنادیا۔

ویڈیو میں دلہن کو عروسی لباس پہنے ایک ہاتھ میں گلدستہ لے کر شوہر کا ہاتھ تھامے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے کہ جب کہ دلہا کے تھری پیس پر بھی عقب سے آگ لگی ہوئی ہے۔

جوڑے کی شادی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں جس میں کسی نے اس انداز پر حیرانی کا اظہار کیا تو کسی نے تنقید کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button