دلچسپ و عجیب

5 گھنٹے سوکے گلوکارہ نے ہزاروں ڈالر کمالیئے

دنیا میں اکثر لوگوں کو حیرت انگیز کام کرنے پر معاوضہ ملتاہے ۔ وہی حیرت انگیز کام دنیا میں مقبول ہوجاتےہیں ۔ آج ہم آپ کو جس خاتون سے ملوانے والے ہیں انہوں نے صرف سو کر 3 ہزار ڈالر کما لیے۔

 

تائیوان کی ایک سابقہ گلوکارہ امریکن ویڈیو لائیو اسٹریمنگ سروس ٹوئچ پر اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت اور ویڈیو گیمز کھیلتی ہیں۔

 

چند روز قبل انہوں نے لائیو آکر مداحوں سے بات چیت نہیں کی بلکہ وہ لائیو اسٹریمنگ آن کرکے بستر پر لیٹ گئیں اور 5 گھنٹے تک لائیو رہ کر سوتی رہیں۔

 

اس دوران خاتون کو تقریباً 11 ہزار 200 کے قریب صارفین نے دیکھا اور انہوں نے اس لائیو اسٹریمنگ سے 3 ہزار ڈالر یعنی تقریباً 4 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے کما لیے۔

 

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ جب وہ سو کر اٹھیں تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ انہیں 5 گھنٹوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دیکھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button