دلچسپ و عجیب

خود ہی اپنے تولیدی اعضا کاٹنے والے نوجوان کا حیرت انگیز انکشاف

اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے تولیدی اعضا کاٹنے والے نوجوان نے ایک حیران کن دعویٰ کیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق  23 سالہ آئی ٹی ورکر کا نام ٹرینٹ گیٹس ہے جو واشنگٹن ڈی سی کا رہائشی ہے۔

اس نے دو مختلف مواقع پر اپنے تولیدی اعضا کاٹ کر جسم سے الگ کر دیئے تھے۔

اس کا کہنا تھا کہ اسے شروع سے ہی لگتا تھا کہ یہ اعضا اس کے جسم کا حصہ نہیں ہیں۔

ٹرینٹ نے دونوں بار اپنی خود ہی سرجری کی اور یہ حصے کاٹ کر اپنے جسم سے الگ کیے۔

دونوں بار اس نے الکوحل سے سینیٹائز کیے ہوئے تیز چاقو اور یخ بستہ پانی کا استعمال کیا اور اپنے جسم کو سُن کرنے کے لیے گولیاں کھائیں۔

دونوں بار اپنے جسم کے حصے کاٹنے کے بعد وہ ہسپتال چلا گیا اور ڈاکٹروں کو حقیقت بتا کر ہسپتال میں داخل ہو گیا اور صحت یاب ہو کر گھر واپس چلا گیا۔

ٹرینٹ گیٹس نے مردانہ عضو مخصوصہ سے نجات حاصل کرنے کے بعد اب دعویٰ کیا ہے کہ اب بھی اس کی جنسی صحت بہترین ہے اور وہ جنسی طاقت کے لحاظ سے خود کو پہلے جتنا ہی مرد سمجھتا ہے۔

ٹرینٹ کا کہنا تھا کہ دونوں بار اپنے اعضا کاٹتے ہوئے میں نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔ مجھے یہ سب کرتے ہوئے نہ کوئی خوف آیا اور نہ ہی تکلیف ہوئی۔ دونوں بار مجھے کوئی انفیکشن بھی نہیں ہوئی کیونکہ میں نے چاقو کو اچھی طرح سینیٹائز کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button