دلچسپ و عجیب

پولیس کا عدالت میں انوکھا بیان، بندر تھانے سے قتل کے ثبوت لے اُڑے

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی عدالت کے جج کو ایک انوکھا واقعہ سننے کو ملا۔

قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے بتایا کہ آلہ قتل (چاقو) سمیت تمام ثبوت بندر لے گئے ہیں۔

عدالت نے گذشتہ سماعت پر پولیس کو قتل کے شواہد پیش کرنے کا حکم دیا تھا مگر اب پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ قتل سے متعلق ضبط کیے گئے ثبوت ان کے پاس نہیں ہیں۔

دیہی جے پور پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) منیش اگروال نے عدالت کو تحریری طور پر یہ معلومات دی ہیں۔

ایس پی منیش اگروال نے بی بی سی کو بتایا ’یہ کیس 2016 کا ہے۔ اس وقت مال خانے کے انچارج نے سال 2017 میں رپورٹ پیش کی تھی کہ بندر ثبوت لے گئے ہیں۔‘

پولیس کے مطابق قتل کے اہم شواہد میں چاقو، خون آلود کپڑے، جائے وقوعہ سے لی گئی مٹی، خون کے نمونے، چپل، موبائل فون سمیت قتل سے متعلق تمام 15 اہم شواہد ایک ڈبے میں رکھے گئے تھے۔ثبوتوں کا یہ ڈبہ جے پور کے چندواجی تھانے کے مال خانے میں ایک ٹین شیڈ کے نیچے رکھا گیا تھا۔

عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کیا ہے، جبکہ پبلک پراسیکیوٹر نے جے پور ایس پی کو خط لکھ کر معاملے کی تحقیقات اور تمام ثبوت عدالت میں پیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button