دلچسپ و عجیب

زندہ مریض کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا

چین کے شہر شنگھائی میں ہسپتال انتظامیہ نے زندہ شہری کو غلطی سے مردہ خانے بھجوا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زندہ شخص کو مردہ خانے بھجوانے کا عجیب و غریب واقعہ چینی شہر شنگھائی میں پیش آیا جہاں نرسنگ ہوم انتظامیہ نے معمر شہری کو مردہ خانے بھجوا دیا۔

شہری انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعے کی خبر وائرل ہوتے ہی شنگھائی حکام نے زندہ شخص کو مردہ خانے بھجوانے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

مردہ خانے میں رکھے گئے بزرگ شخص کی حرکات اور سانس بحالی کو مردہ خانے کے عملے نے دیکھا تو اُسے ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ مذکورہ شخص کا انتقال ہی نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button