دلچسپ و عجیب
شادی میں ملے انوکھے تحفے نے دولہا کی کمر جھکا دی


چین میں ایک شادی کے موقع پر دوستوں نے مل کر دولہا کو ایسا تحفہ دیا، جسے اُٹھا کر دولہا کی کمر ہی جُھک گئی۔
دراصل ہوا کچھ یوں کہ دولہا کو اس کے شرارتی دوستوں نے شادی کے موقع پر ایسا تحفہ دیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں سکے موجود تھے۔
انہوں نے دولہا کو تنگ کرنے کے لئے اسے ہزاروں کی تعداد میں سکے دے ڈالے جو اتنے بھاری تھے کہ دولہے میاں کی کمر بھی جھک گئی۔
سکوں سے بھرا ٹب اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
دولہا ان سکوں کو نوٹ میں بدلوانے بینک جا پہنچا جہاں سکوں سے بھرا ٹپ دیکھ کر بینک کا عملہ بھی دنگ رہ گیا، دو بینکوں کے کیشیئر کو سکے گننے اور ڈیپازٹ کرنے میں سات گھنٹے کا وقت لگا۔



