دلچسپ و عجیب
سات بچوں کی 50 سالہ ماں 20 سالہ نوجوان کے ساتھ فرار


بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 50 سالہ شادی شدہ خاتون 20 برس کے لڑکے کے ساتھ فرار ہوگئیں۔
مذکورہ واقعہ چھتر پور میں پیش آیا جہاں گندم کی کٹائی کے دوران 50 سالہ خاتون کی 20 برس کے نوجوان سے قربتیں بڑھیں اور اس کے بعد 20 اپریل کو دونوں گھر سے بھاگ گئے۔
خاتون کے 55 سالہ شوہر کے مطابق ان کی شادی کو 35 برس ہوچکے ہیں اور ان کے سات بچے ہیں، ان کی دو بیٹیوں کی شادیاں ہوچکی ہیں۔
بیوی کے گھر سے بھاگنے کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ وہ جاتے ہوئے گندم کی کٹائی کی مزدوری کے طور پر ملنے والی رقم بھی ساتھ لے گئی ہے۔



