دلچسپ و عجیب

کیا ہو اگر دنیا کے تمام نیوکلئیر بم ایک ساتھ پھٹ جائیں؟

جوہری طاقت رکھنے والے تمام ممالک کے پاس ہزاروں کی تعداد میں نیوکلئیر بم موجود ہیں۔ لیکن کیا آپ نے سوچا کبھی کہ یہ تمام بم اگر ایک ساتھ پھٹ جائیں تو کیا ہو؟

ایک یوٹیوبر نے اس سوال کا ہولناک جواب دے دیا ہے۔

یوٹیوب چینل Kurzgesagt پر ایک رنگین اینی میٹڈ ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اگر دنیا میں موجود تمام ایٹم بم بیک وقت پھٹ جائیں تو کیا حشر بپا ہو گا۔

یہ ویڈیو مارچ 2019ء میں پوسٹ کی گئی تھی اور 15 ہزار بموں کے پھٹنے کے نتائج دکھانے کی کوشش کی گئی تھی۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اگر 15 ہزار ایٹم بم پھٹتے ہیں تو دنیا کے 4500 شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔

اگر یہ بم کسی ایک ہی جگہ پر پھٹیں تو ان سے 31 میل چوڑا آگ کا گولہ نکلے گا اور دھماکے کی شدت ایک ہزار 865 کلومیٹر کے دائرے میں ہر چیز کو ملیامیٹ کرکے رکھ دے گی۔

اس کے بعد ان بموں کی تابکاری کئی سو میل کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے گی اور تباہی پھیلائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button