دلچسپ و عجیب

دنیا کا سب سے مہنگا آم فی کلو کتنے لاکھ روپے میں فروخت ہوتا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں سب سے زیادہ مہنگے آم کس ملک میں فروخت ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم بتاتے ہیں۔

بھارت میں مختلف قسم کے آم کاشت کیے جاتے ہیں جن میں بینگن پالی، دسہری، الفانسو اور لنگڑا سمیت مختلف قسم کے آم شامل ہیں۔

دنیا کا سب سے مہنگا آم اور اس کی کیا قیمت ہے؟

دنیا کا سب سے مہنگا آم ’میازکی‘ ہے جو جامنی رنگ کا ہے، یہ جاپان کے شہر میازکی میں کاشت کیے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے اس آم کا نام بھی میازکی ہے۔

اس آم کی دو سے تین قسمیں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے جبل پور میں کاشت کی جاتی ہیں جس کی حفاظت کے لیے سکیورٹی عملہ موجود رہتا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں میازکی آموں کی فی کلو قیمت 2 لاکھ 70 ہزار بھارتی روپے ہے، ان آموں کو ’ایگز آف سن شائن‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ان آموں کو ان کے گہری رنگت کے باعث ڈائنوسار کا انڈہ بھی کہا جاتا ہے۔

رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ آموں کا وزن 350 کلوگرام ہے جن میں شوگر کی مقدار 15 فیصد یا اس سے زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button