دلچسپ و عجیب

جنات کے خوفناک پارک میں سعودی نوجوان کو کیا دِکھا؟

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور دمام روڈ کے درمیان صحرا میں ایک پارک ہے، جو لوگوں میں جنات کے پارک کے نام سے مشہور ہے۔

لوگ اس پارک کی سیر کو جانے کے نام سے ہی کتراتے ہیں۔ لیکن فوٹو گرافر عبدالعزیز الزامل نے اس چیلنج کو قبول کیا۔

الزامل نے عرب خبر رساں اداے کو بتایا کہ یہ پارک جسےلوگ بھوت پارک بھی کہتے ہیں ریاض سے مشرقی سمت میں ہے۔ اس پارک کے بارے میں ایک عرصے سے متجسس تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں جب پارک میں پہنچا تو وہاں نصب جھولے کے گرد اپنے گاڑی سے چکر کاٹا۔ اس کے بعد میں اسے اندر سے دیکھنے نیچے اترا۔ میں اس کے اندر گیا۔ اس کی ویڈیو اور تصاویر بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ سورج اور دن کی روشنی کی چمک کے باوجود یہ جگہ ایک خوفناک مقام لگتی ہے۔ چلتے ہوئے جھولے میں لوہے کے راڈ ایک دوسرے سے ٹکرا کر خوف کی کیفیت پیدا کرتے ہیں۔ قریب ہی سول ڈینفس کا پانی کا ایک ٹینک بھی ہے جس سے پانی ٹپکتا ہے۔ میں وہاں پر تنہا تھا۔

الزامل نے بتایا کہ وہاں پر کئی پرانی عمارتیں بھی ہیں جو ویران ہیں۔ میں ان میں سے کسی میں اندر نہیں جا سکا۔ البتہ اس پارک کی بنائی گئی ویڈیو اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button