بے رحم پوتے نے دادی کو فریج میں بند کرکے قتل کرڈالا

امریکا میں بے رحم پوتے نے اپنی 82 سالہ دادی کو گھر کے فریج میں بند کرکے مار ڈالا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے علاقے آرموکی میں 29 سالہ نوجوان نے اپنی 82 سالہ دادی کو گھر کے فریج میں زندہ بند کیے رکھا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
امریکی پولیس کے مطابق رابرٹ کیتھ ٹنچر نامی نوجوان نے اپنی دادی کو بڑے سے پلاسٹک کے شاپنگ بیگ میں بند کرنے کے بعد فریج میں بند کیے رکھا ، پولیس نے دادی کی لاش فریج سے برآمد کرکے پوتے کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈورس نامی ضعیف خاتون دسمبر میں گٹر میں گرکر زخمی ہوگئیں تھیں جس کے بعد اس کے پوتے رابرٹ نے انہیں فریج میں بند کردیا اور اس دوران ان کی کمر کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔
پولیس کے دیے گئے بیان میں رابرٹ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جب دادی کو فریج میں بند کیا تو اس وقت ان کی سانسیں چل رہی تھیں لیکن پھر میں نے پولیس کے خوف سے یہ سارا معاملہ چھپائے رکھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رابرٹ ذہنی مریض ہے تاہم مکمل تفتیش ہونے کے بعد ہی حقیقی معاملہ سامنے آئے گا۔



