موبائل پر باتوں میں مگن لڑکی پر سے ٹرین گزر گئی، ویڈیو وائرل


موبائل پر باتوں میں مگن لڑکی کے اوپر سے پوری ٹرین گزر گئی لیکن ایسا لگتا ہے کہ فون پر جو بت وہ کر رہی تھی اس کی جان سے زیادہ اہم تھی۔
بھارت میں موبائل پر باتوں میں مشغول لڑکی پر سے ٹرین گزر گئی، تاہم خاتون کی جان بچ گئی اور وہ کسی بھی قسم کی چوٹ سے محفوظ رہیں۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرین گزرنے کے بعد خاتون زندہ تو رہیں اور ساتھ ہی کپڑے جھاڑتی ہوئی کھڑی ہوگئیں لیکن اس خوفناک وقت میں بھی انھوں نے موبائل کان پر سے نہیں ہٹایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موبائل پر بات کرتے کرتے ایک لڑکی پٹڑی عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آجاتی ہے۔
फ़ोन पर gossip, ज़्यादा ज़रूरी है 🤦🏻♂️ pic.twitter.com/H4ejmzyVak
— Dipanshu Kabra (@ipskabra) April 12, 2022
ٹرین لڑکی پر گزر جاتی ہے تو خوش قسمتی سے زندہ بچ جانے والی لڑکی کھڑی ہوتی ہے تاہم اس وقت بھی وہ موبائل پر بھی بات کر رہی ہوتی ہے یہ مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہیں اور اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام نے اس ویڈیو کو وائرل کیا اور تنبیہ کی کہ بے دھیانی میں پٹڑی عبور کرنا جان کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کیا کہ بھلے جان چلی جائے لیکن موبائل پر بات کرتے رہنا ضروری ہے۔



