دلچسپ و عجیب

امریکہ میں لوگ ماں کرائے پر حاصل کرنے لگے

ماں وہ ہستی ہے جس کی پیشانی پر نور، آنکھوں میں ٹھنڈک، الفاظ میں محبت، آغوش میں دنیا بھر کا سکون، ہاتھوں میں شفقت اور پیروں تلے جنت ہے۔

ماں کے بارے میں لکھنا سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے برابر ہے۔ ہر رشتے کی محبت کو الفاظ میں بیان کیا جاسکتا ہے مگر ماں کی محبت ناقابلِ بیاں ہے۔ ماں کہنے کو تو تین حروف کا مجموعہ ہے لیکن اپنے اندر کُل کائنات سموئے ہوئے ہے۔

آج ہم آپکو یہ بتاتے چلیں کہ اب مائوں جیسی عظیم ہستی بھی کرائے پر ملنے لگی ہیں، سننے میں یہ بات بہت عجیب لگتی ہے لیکن یہ سچ ہے۔ ماجرا داراصل یہ ہے کہ امریکی ریاست نیویارک کے شہر بروکلن میں ایک عورت یہ سروس فراہم کرتی ہے۔

اس عورت کا نام نینا ہے اور اس نے یہ عمل اس لیے شروع کیا جب اس نے اپنے ارد گرد موجود جوانوں میں بیٹھنا اٹھنا شروع کیا اور ان کے مسئلے مسائل سننا شروع کیے تو وہ ایک مخلص ماں کی طرح انہیں اچھے اچھے اچھے مشورے دیتی رہی جس سے ان جوانوں کو تسلی مل جاتی اور یوں یہ لوگوں میں بہت مقبول ہو گئی۔

 

 

 

مقبولیت کے بعد اس خاتون نے سوچا کہ کیوں نہ اس چیز کو کاروبار میں تبدیل کیا جائے۔ اور پھر انہوں نے “کسے ماں کی ضرورت ہے” اس نام سے ایک ویب سائٹ بنائی جہاں لوگ اب ان سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ انہیں قیمتی مشورے دیتی اور ان کی تربیت بھی کرتیں۔ مگر یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ یہ سب کام اب یہ مفت نہیں کرتیں بلکہ اس کام کیلئے 40 ڈالرز فی گھنٹہ کے حساب سے چارج کرتی ہیں۔ یہ رقم پاکستانی روپوں میں 7 ہزار 309 بنتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button