مہنگی چائے کی پتی جس کی قیمت 3کروڑ روپے

چین کے پہاڑوں پر اگنے والی دنیا کی سب سے مہنگی پتی جس کی قیمت پاکستانی روپے کے مطابق 3کروڑ روپے ہے لیکن کیا ہے اس میں ایسا منفرد جو اسکی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے؟
چین کے پہاڑوں پر اگنے والی پتی کو مشہورہ کمپنی گلاس بیلی فروخت کرتی ہے۔
نایاب چائے کی پتی کی اقسام میں سے ایک کا کا نام روگائی ہے، دوسری قسم کی پتی چین کی وویائی پہاڑیوں پر اگتی ہے اور اسے چٹان والی چائے (راک ٹی) بھی کہا جاتا ہے تاہم چٹانی چائے کی مزید کچھ اقسام ہیں جن میں ڈا ہونگ پاؤ، روگائی اور شوئی ژیان مشہور ہیں۔
ان میں سب سے مہنگی چائے کا نام ’نائی لین کینگ روگائی‘ ہے جو پہاڑیوں کے دشوار گزار حصوں پر اگتی ہے۔ اس چائے کو مخصوص سند یافتہ افراد ہی بناتے ہیں اور اس کے ایک کپ کی قیمت 3500 سے 4000 ڈالر تک ہے۔


چین میں انتہائی قیمتی چائے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ سال 2002ء میں وایو پہاڑیوں کی ایک چائے کی 20 گرام مقدار جو کبھی چینی بادشاہ کے لیے مخصوص کی گئی تھی وہ 28 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔
اسی طرح دسمبر 2021ء میں ہانگ کانگ کے نیلام گھر سودبے میں 330 گرام چائے 72 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔ ماہرین کے مطابق کہیں چائے کے پتے نایاب ہیں تو کسی پودے کی جڑ لازمی ہوتی ہے اور کہیں چائے قدرتی ( وائلڈ ) حالت میں دور دراز مقامات سے لائی جاتی ہے۔



