دلچسپ و عجیب
دنیا کا سب سے پتلا اسکائی اسکریپر مکمل


امریکی شہر نیویارک میں دنیا کی سب سے پتلی فلک بوس عمارت (اسکائی اسکریپر) مکمل ہو گئی ہے۔
اس فلک بوس عمارت کی اونچائی سے چوڑائی کا تناسب 24:1 جبکہ لمبائی 1428 فٹ (435 میٹر) ہے۔
اسے دنیا کی سب سے پتلی سپر ٹال فلک بوس عمارت تصور کیا جا رہا ہے۔
اس عمارت کا ڈیزائن نیویارک کے ‘شاپ آرکیٹیکٹس’ نے تیار کیا ہے۔
یہ خوبصورت عمارت مین ہیٹن، نیویارک میں 111 ویسٹ اور 57 ویں اسٹریٹ پر واقع ہے، جہاں سے نیویارک سٹی اور خصوصاً سینٹرل پارک کا دیدہ زیب منظر نظروں کو خوب بھاتا ہے۔



