دلچسپ و عجیب
صدیوں جاری رہنے والی جنگ جس میں خون کا ایک قطرہ بھی نہ بہا


نیدرزلینڈ اور انگلینڈ کے جزائر سسلی میں 300 سال سے زائد عرصہ چلنے والی جنگ میں حیرت انگیز طور پر خون کا ایک قطرہ تک نہ بہا۔
اس جنگ کا آغاز 17 ویں صدی کے وسط میں 1651 کو ہوا اور اختتام بیسویں صدی کے آخر 1986 میں ہوا۔
عملی طور پر تو یہ جنگ صرف چند ماہ ہی جاری رہی، لیکن اس کے دنیا کی طویل ترین جنگ بننے کا دلچسپ سبب یہ ہے کہ جب ڈچ فوج نے میدان جنگ سے واپسی کا رخت سفر باندھا تو وہ اعلان جنگ سے رجوع کرنا (جنگ کے خاتمے کا اعلان ) بھول گئے۔
سرکاری طور پر اس جنگ کا سلسلہ 335 سال تک جاری رہا لیکن حقیقت میں یہ جنگ چند ماہ سے زیادہ نہیں چلی۔



