ساڑے 400 سال قبل 2022 میں کی گئی تیسری عالمی جنگ کی پیشگوئی


معروف فرانسیسی پیشگو نوسٹراڈیمس نے دعویٰ کیا تھا کہ 2022 میں تیسری عالمی جنگ اور بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری کا الہام انہیں خدا اور خلائی مخلوق کی جانب سے ہوا تھا۔
اگر 450 سال پیدا ہونے والے مشہور فرانسیسی فلسفی کی پیشگوئیوں پر یقین کیا جائے تو روس یوکرین تنازعہ اگلے سال ایک خوفناک ‘عظیم جنگ’ کا روپ اختیار کرلے گا۔
مشہور کتاب ‘مائیکل نوسٹراڈیمس کی پیش گوئیاں’ میں مشیل ڈی نوسٹراڈیم کی تحریروں میں اب تک بڑے واقعات جیسے ہٹلر کے عروج سے لے کر امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی شوٹنگ اور نائن الیون حملوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اب ہمارے لیے پریشانی کی بات یہ ہے کہ نوسٹراڈیمس نے 2022 میں مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹس کے ساتھ ایک ایسٹرائیڈ کے حملے، مہنگائی اور بھوک کو دیکھا۔
ابھی 2022 ختم ہونے میں نو ماہ باقی ہیں، ہم سب امید کر رہے ہوں گے کہ کاش نوسٹراڈیمس غلط ثابت ہو۔



