پاپڑ کھانے کےلئے 20روپے چوری کرنے والا بیوقوف چور

بھارتی شہری نے بیس روپے چرانے کےلیے تین دکانوں کا تالا توڑ ڈالا، تالا توڑ وارداتیں دیکھ کر تاجر برادری خوفزدہ ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر فتح پور میں چوری کی انوکھی واردات رونما ہوئی جس میں چور نے کئی دکانوں کے تالے توڑے مگر رقم بہت ہی معمولی چرائی۔
دکاندار تالے ٹوٹے دیکھ کر شدید خوفزدہ ہوئے اور پولیس کو مطلع کیا جس پر پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی۔
تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ تین دکانوں کا تالا توڑ کر چور نے صرف 20 روپے چرائے تھے تاکہ وہ کُرکُرے پاپٹر کھاسکے۔
پولیس نے ویڈیو کی مدد سے چور کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا جس نےبتایا کہ اسے کرکرے کھانے کا دل چاہ رہا تھا، مگر پیسے نہیں تھے اسی لیے دکانوں کے تالے توڑے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، ملزم کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔



