دلچسپ و عجیب
کتوں کے بعد گدھوں نے بھی انسانوں کو کاٹنا شروع کردیا

عمرکوٹ ضلع کے شہرشادی پلی میں خونخوار گدھے نے تین شہریوں کو بری طرح کاٹ ڈالاجس کے بعد علاقہ مکینوں نے فائرنگ کرکے گدھے کو ہلاک کردیا۔
عمر کوٹ کے نواحی علاقے شادی پلی میں آوارہ گدھے نے کتے کی طرح دو بچوں سمیت تین افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا۔
گدھے کی نوکری کے سلسلے میں آئے ہوئے ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر شیواجی کھتری سمیت دو بچوں سمیت اظہر آرائیں اور مکیش کمار کو زخمی کردیا ، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بچے کو سر میں زیادہ چوٹیں آنے کے باعث تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔



