دلچسپ و عجیب

بابا وانگا کی روسی صدر کے حوالے سے خوفناک پیشگوئی

 سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی نابینا خاتون نجومی بابا وانگا کی پیش گوئیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔  جنہوں نے اپنی پیش گوئیوں میں یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کی توقع ظاہر کی تھی۔

مذکورہ نابینا خاتون نجومی 25 برس قبل دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں۔ تاہم روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے حوالے سے ان کی پیش گوئیاں حیران کن ہیں۔

برطانوی اخبار” دی سن” کے مطابق بابا وانگا کی پیش گوئیوں میں کہا گیا ہے کہ “پیوٹن” دنیا کے سربراہ بن جائیں گے۔

مزید یہ کہ روس دنیا پر غلبہ پالے گا۔

اسی طرح وانگا نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال اور تیسری عالمی جنگ کی بھی پیش گوئی کی تھی۔

نابینا خاتون نجومی نے اپنی زندگی میں کورونا (کووڈ-19) وبا ، شہزادی ڈیانا کی موت ، چرنوبل سانحہ اور دیگر واقعات کی بھی توقع کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button