دلچسپ و عجیب

بوڑھے شخص سے مزاق ٹک ٹاکر کو مہنگا پڑ گیا

ٹک ٹاک پر آپ نے اکثر پرینک (مزاق) ویڈیوز دیکھی ہوں گی اور شاید ان سے محظوظ بھی ہوئے ہوں، لیکن کیا جن کے ساتھ پرینک کیا جائے ان کو بھی اتنا ہی مزہ آتا ہے؟

بے شک نہیں، کیونکہ کبھی کبھار ایسے واقعات بھی پیش آتے ہیں کہ پرینک کا شکار شخص اپنا آپا کھو بیٹھے۔

ایسا ہی کچھ اس ٹک ٹاکر کے ساتھ جس کو اجنبی شخص سے مذاق کرنا مہنگا پڑ گیا۔

ایک شخص کی پرینک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک 21 سالہ ٹک ٹاکر کو عوامی مقام پر ایک شخص سے مذاق کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹویٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ٹک ٹاکر پائپ کو میگا فون کے طور پر استعمال کرتے ہوئے پیچھے سے ایک اجنبی شخص کے کان کے قریب لا کر چیختا ہے۔

اس حرکت پر اجنبی شخص کو غصہ آجاتا ہے اور وہ ٹک ٹاکر کی درگت بنا دیتا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1505083234320855041

ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو تقریباً 60 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بغیر اجازت کسی کو چھونا بھی حملہ کرنے کے زمرے میں آتا ہے، لڑکے کی جانب سے کان کے پاس چیخنے پر بوڑھے شخص کا غصے میں آنا فطری عمل ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button