دلچسپ و عجیب

سُہاگ رات پر دولہا دلہن نے ایک دوسری کی ہڈیاں توڑ ڈالیں

امریکہ میں ایک نوبیاہتہ جوڑے  کے درمیان سہاگ رات پر ہونے والے جھگڑے نے خوفناک رخ اختیار کرلیا، میاں بیوی نے ایک دوسری کی ہڈیاں توڑ ڈالیں۔

نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا ہے۔ ہلٹن ہوٹل میں مقیم جوڑے کے لہولہان ہوجانے پر ہوٹل کے عملے نے پولیس کو اطلاع دی اور آفیسرز دونوں کو گرفتار کرکے لے گئے۔

دلہا دلہن کی شناخت جان گرہرڈ اور سٹیفنی گینس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

نیپلز پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دولہا دلہن نے ایک دوسرے پر گھونسوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے دونوں کی ناک کی ہڈیاں ٹوٹ گئی اور چہرے پر کئی زخم آئے اور ان کے چہرے لہو لہان ہو گئے۔

پولیس نے دونوں کو الگ الگ گاڑیوں پر نیپلز جیل سنٹر منتقل کیا۔ تاحال دونوں کے درمیان لڑائی کا سبب معلوم نہیں ہو سکا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button