دلچسپ و عجیب
برطانیہ کی سب سے کم عمر نانی

برطانوی لڑکی 30 سال کی عمر میں نانی بن گئی۔
برطانیہ میں ایک تیس سالہ لڑکی کیلی ہیلے چھوٹی عمر میں نانی بن گئی، انھوں نے اپنی 14 سالہ بیٹی کی شادی کی جس سے ایک بیٹا پیدا ہوا۔
ہیلی کا نام برطانیہ کی سب سے کم عمر نانی کے طور پر رجسٹرڈ ہوگیا ہے ۔
اتنی چھوٹی عمر میں نانی بننے کے بعد ہیلی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب 2018 میں میری بیٹی ماں بننے والی تھی تو یہ میرے لئے بہت حیرت ناک اور مختلف تجربہ تھا۔


مغربی لندن میں رہنے والی کیلی ہیلے کا خیال تھا کہ چھوٹی عمر میں نانی بننے پر دوست احباب ان کو مذاق کا نشانہ بنائیں گے لیکن معاملہ کچھ اس کے برعکس ہوا، کیلی جب نانی بنیں تو اس خوشی میں ان کے دوست سب سے آگے تھے۔
کیلی ہیلے کی عمر اب 33 سال ہے جبکہ ان کا ننھا نواسا 3 برس کا ہوچکا ہے۔



