دلچسپ و عجیب

ہندو دوست کی جان بچانے کے لیے مسلم شخص کڈنی دینے کو تیار

مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان شخص نے ہندو دوست کی زندگی بچانے کے لیے اپنی کڈنی عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں جب ہسلو محمد نامی شخص نے ریاست کے محکمہ صحت میں درخواست دے کر اعضاء عطیہ کی منظوری طلب کی، تو ضابطہ کے مطابق محکمہ صحت نے مقامی پولیس کو یہ جانچ کرنے کے لیے بھیجا کہ وہ اپنی کڈنی غیر قانونی طریقے سے پیسے کے بدلے تو عطیہ نہیں کر رہا۔

انگریزی روزنامہ ’نیو انڈین ایکسپریس‘ کی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ ہسلو محمد اور اچنتیہ بسواس چھ سال پہلے دوست بنے تھے، جب وہ ایک چھوٹی سے کمپنی کے ایجنٹ کی شکل میں کام کرتے تھے۔ دو سال قبل ہسلو نے ملازمت چھوڑ دی اور اپنا خود کا کاروبار شروع کیا۔ وقت کے ساتھ دونوں میں دوستی گہری ہو گئی۔ ایک دن جب ہسلو کو پتہ چلا کہ اس کا عزیز دوست پریشانی میں مبتلا ہے تو وہ اس کی مدد کے لیے آگے آیا۔ ہسلو کا کہنا ہے کہ ’’جب میں نے سنا کہ اچنتیہ کو فوراً کڈنی ٹرانسپلانٹیشن کی ضرورت ہے، تو میں نے اپنی ایک کڈنی عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایسا کرنے سے میں نہیں مروں گا، لیکن اچنتیہ کو ایک نئی زندگی ملے گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button