دلچسپ و عجیب

دلہن کے اُلٹے ہاتھ سے کھانا کھانے پر دُلہا کا شادی سے انکار

بھارت میں الٹے ہاتھ سے کھانا کھانے پر دولہا نے شادی سے ہی انکار کر دیا اور بارات واپس لے گیا۔

بھارتی ریاست کرناٹکا کے قصبے ڈنڈیلی میں ہونے والی اس شادی کی تقریب میں جب کھانا پیش کیا گیا تو دولہا پر منکشف ہوا کہ اس کی دلہن بائیں ہاتھ سے کھانا کھاتی ہے۔

یہ دیکھ کر دولہا نے شادی سے انکار کر دیا اور کہا ہے کہ یہ رویہ ہمارے خاندان میں ناقابل قبول ہے۔ دولہا کے والدین نے بھی اپنے بیٹے کی ہاں میں ہاں ملادی، جس پر دلہن کے والدین منت سماجت کرنے لگے اور بتایا کہ ان کی بیٹی معذوری کی وجہ سے دائیں ہاتھ سے کھانا نہیں کھا سکتی۔

تاہم دولہا اور اس کے والدین بارات واپس لے جانے پر مصر رہے، جس پر پولیس بلا لی گئی۔

پولیس فریقین کو تھانے لے گئی اور دولہا اور اس کے والدین کو سمجھانے کی بہت کو شش کی مگر انہوں نے شادی سے انکار کر دیا اور واپس چلے گئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button