بطخ نے شکار کیلئے آئے شیر کو چکرا کر رکھ دیا، ویڈیو وائرل


یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں بطخ اور شیر کی دلچسپ چھپن چھپائی نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح تالاب میں مزے کرتی بطخ شیر کو دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہے۔
بطخ شیر سے زیادہ تیز تو نہیں بھاگ سکتی لیکن اس کا شکار ہونے سے بچ ضرور سکتی ہے۔
بطخ نے شیر کو ایسا کھیل کھلایا کہ وہ پریشان ہو گیا۔
بطخ کی چالاکی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بطخ کو ”بہادر“ کا خطاب دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بطخ تالاب میں موجود شیر کو چکما دیتی رہی۔
؎شیر جیسے ہی بطخ کی جانب قدم اٹھاتا تو بطخ تالاب میں غوطہ لگا کر غائب ہو جاتی اور دوسری طرف سے نکل کر شیر کو سرپرائز دیتی۔
بطخ نے ایسا کئی بار کیا اور شیر بطخ کی چالاکی دیکھ کر پریشان ہوتا رہا۔
اس ویڈیو کو صرف یوٹیوب پر ہزاروں لوگوں نے دیکھا جب کہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارم پر بھی صارفین ویڈیو پر اپنے تبصرے پیش کر رہے ہیں۔



