دلچسپ و عجیب

دو منٹ میں گہری نیند سلانے والی فوجی تکنیک

ٹک ٹاک پر موجود فٹنس کوچ نے نیند کے حصول کے لیے ایک ایسی ’فوجی تکنیک‘ بتائی ہے جس سے دو منٹ کے اندر آپ گہری نیند میں چلے جائیں گے۔

جسٹن آگسٹن نامی اس فٹنس کوچ نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ یہ تکنیک فوج میں، بالخصوص فضائیہ کے پائلٹ استعمال کرتے ہیں۔

اس تکنیک میں آپ کو سب سے پہلے اپنے جسم کو پرسکون کرتا ہوتا ہے اور ایک منظم انداز میں سر سے پاﺅں تک اپنے جسم کے ہر ایک عضو کو ’شٹ ڈاﺅن‘ کرنا ہوتا ہے۔

جسٹن آگسٹن بتاتے ہیں کہ ”سب سے پہلے اپنی پیشانی کے مسلز سے شروع کریں، اس کے بعد آنکھوں، رخساروں اور جبڑے کے مسلز کو ریلیکس کریں اور اپنی سانسوں پر توجہ دیں۔ اب اس سے نیچے جائیں اور گرن اور کندھوں کوپر سکون کریں۔

پھر بازوﺅں، ہاتھوں اور انگلیوں کو اور اسی طرح پیروں تک تمام اعضاءکے مسلز کو پرسکون کرتے جائیں۔ پیروں کے انگوٹھوں تک جسم کو پرسکون کرنے کے بعد اگلا قدم یہ ہے کہ اپنے جسم میں سر سے پیروں کی انگلیوں تک ایک گرم لہر کو دوڑتے ہوئے تصور کریں۔

اب گہری سانس لیں اور اسے آہستہ آہستہ باہر نکالیں۔ اپنی چھاتی، پیٹ، رانوں، گھٹنوں، ٹانگوں اور پیروں کو پرسکون کریں۔ایک بارپھر اسی طرح گرم لہر کو دل سے پیروں کی طرف دوڑتے ہوئے تصور کریں۔ “

جسٹن کا کہنا تھا کہ ”اس طریقے پر عمل کرتے ہوئے اگرآپ کی توجہ بھٹکنے لگے تو 10 بار ’سوچو مت‘ (Don’t think ) کے الفاظ دہرائیں۔

آپ کو اس تکنیک کی 6 ہفتے تک روزانہ مشق کرنی ہو گی، جس کے بعد اس کے نتائج دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔“

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button