دلچسپ و عجیب

گوگل جلد آپ کو برتھ ڈے پر تہنیتی پیغام بھیجے گا  

سال گرہ پر وش کرنا یا مبارک باد دینا کتنا چھا لگتا ہے، یہ تو جس کی سال گرہ ہوتی ہے اسے ہی احساس ہوتا ہے کہ اسے کون دل سے چاہتا ہے اور خاص دن پر کون یاد رکھتا ہے ۔

اب انٹرنیٹ کی دنیا کے معروف سرچ انجن “گوگل” اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد کونٹیکٹس سروس میں سالگرہ کے نوٹیفکیشن کا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے۔

 

گوگل کمپنی کے مطابق برتھ ڈے نوٹیفکیشن کا فیچر جاری ہونے کے بعد صارفین کو اپنے گوگل کونٹیکٹس کا ہائی لائٹ ٹیب کھولنے کے بعد ’ایڈ برتھ ڈیز‘ کا کارڈ دِکھائی دے گا، جس سے کونٹیکٹ کی سالگرہ کی معلومات ڈالی جاسکیں گی۔

’ایڈ برتھ ڈے‘ کا بٹن دبا کر ایک فہرست سامنے آئے گئی جس میں صارف معلومات ڈال سکیں گے۔ جن افراد کی سالگرہ کی معلومات شامل نہیں ہوگی ان کے نام کے آگے ایک کیک بنا ہوا آئے گا، جس پر لگے جمع کے نشان کی مدد سے صارف کی سالگرہ کی معلومات فراہم کر سکیں گے۔

فیچر کے جاری ہونے کے بعد صارفین کسی انفرادی کونٹیکٹ کو کھولتے ہوئے ’ایڈ برتھ ڈے نوٹیفکیشن‘ کا آپشن دیکھ سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button