دلچسپ و عجیب

بیٹیوں کی محبت میں آکر باپ نے اپنی جنس تبدیل کروالی

ایکواڈور کے شہری نے بیوی سے علیحدگی کے بعد بیٹیوں کی محبت میں وہ قدم اٹھا لیا جس نے ہر کسی کو حیران کر کے رکھ دیاہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق بچوں کی خاطر مرد سے عورت بننے کا حیران کن واقعہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں پیش آیا جہاں رینی سلیناس راموس نامی شخص نے اپنی بیٹیوں کی تحویل کیلئے اپنی جنس تبدیل کروا لی۔

رپورٹس کے مطابق شہری کی سابقہ اہلیہ سے دو بیٹیاں ہیں جن کی تحویل کیلئے وہ عدالتوں کے چکر لگا رہا ہے، مگر ایکواڈور کا قانون بچوں کی تحویل کے معاملے پر باپ کے مقابلے میں ماں کو ترجیح دیتا ہے، اسی لیے رینی سلیناس نے اپنی مرد سے عورت بننے کا مشکل فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکواڈور کے شہری رینی سلیناس کا کہنا ہے کہ یہ صرف اپنی بیٹیوں سے محبت کا امتحان ہے، جن حالات سے میں گزر رہا ہوں ان حالات سے دیگر کئی باپ بھی گزر چکے ہوں گے یا گزر رہے ہوں گے، میں ان میں بھی اس حوالے شعور بیدار ہونے کی امید کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button