دلچسپ و عجیب

برف پر قدرتی نقش و نگاری نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا

قدرت کے بے شمار کرشمے ہمیں اپنے کمالات سے حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں، ایسے ہی ایک قدرتی منظر کی جھلک سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر شمال مشرقی چین کے دریا سونگھوا کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔ جہاں اس وقت موسم سرما اپنے عروج پر ہے اور دریا نے برف کی چادر اوڑھی ہوئی ہے۔

 

 


 

شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دریا میں برف پر ایک خوبصورت پھول جیسا ڈیزائن بنا ہوا ہے جسے صارف کی جانب سے برف کے پھول کا نام دیا گیا ہے۔

اس تصویر کی مزید خوبصورتی سورج کی سنہری کرنیں ہیں، جو نا صرف دریا بلکہ برف کے پھول کو بھی مزید نمایاں کررہی ہیں۔

اس تصویر کے شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کسی نے اسے قدرت کا حسن کہا،  تو وہیں کسی نے اسے قدرت کا جادو قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button