دلچسپ و عجیب

شوہر نے کورونا کے مرض میں مرنے والی بیوی کا مجسمہ بنا ڈالا

پیار کبھی نہیں مرتا، بھارتی شہری نے کورونا سے مرنے والی بیوی کا مجسمہ گھر میں بناکر سچی محبت کا ثبوت دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ میں 65 سالہ شخص نے 2021 میں کورونا کے مرض سے مرنے والی بیوی کا مجمسہ بنوالیا۔

تفصیلات کے مطابق مجسمہ کو بنانے میں ڈھائی لاکھ روپے کا خرچ آیا۔ یہ مجمسہ تقریبا 6 ماہ کے عرصے میں تیار کیا گیا۔ اور اس مجمسہ کو گھر میں ایک صوفے پر بنایا گیا ہے جو کہ خاتون کی پسندیدہ جگہ تھی۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ 65 سالہ شوہر نے  مجمسہ کو بیوی کی پسندیدہ ساڑھی، میک اپ اور جیولری بھی پہنائی ہوئی ہے،جسے ہر دیکھنے والے کو یہ لگتا ہے کہ ایک مجمسہ نہیں بلکہ اصلی انسان ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button